مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں امریکہ، اسرائيل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ شرپسندوں، بلوائیوں اور تخریب کاروں کے خلاف بہت بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں ایران کے خلاف غیر ملکی سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
قم میں صفائیہ اسکوائر سے حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم کی طرف عظیم الشان عوامی ریلی کا اہتمام کیا گیا اس عظيم ریلی میں علماء، طلاب سمیت عوام کے مختلف طبقات نے بھر پور شرکت کی ، مظاہرین نے ایران کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے انقلاب اسلامی اور ایرانی حکومت کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔
مظاہرین نے امریکہ مردہ باد اور اسرائيل مردہ کے نعرے لگائے اور اسلامی نظام کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ کے حمایت یافتہ بلوائیوں اور شرپسندوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
آپ کا تبصرہ